منڈی بہاوالدین کے علاقہ منظورآباد میں گھریلو تنازعہ پر خاوند نے بیوی کو بدترین تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کردیا اور گلے میں پھندہ ڈال خودکشی کرلی۔ منظور آباد کے عابد نے پانچ ماہ قبل دوبچوں کی ماں سے پسند کی شادی کی تھی۔
مقتولہ کی بہن کا کہنا ہے کہ سابقہ خاوند کے دوبچے ساتھ رکھنے پر اکثر گھر میں جھگڑا رہتاتھا۔ صبح دونوں بچوں کے سکول جانے کے بعد خاوند نے بیوی کو بدترین تشددکا نشانہ بناناشروع کردیا۔ خاوند نے تیزدھار آلہ سے بیوی کو قتل کرنے کے بعد گھر میں لگے کنڈے سے لٹک کر خود کشی کر لی.
اہل علاقہ کا کہناہے کہ چیخ وپکار پر اہل محلہ جمع ہوگئے اور 15پر کال کردی۔ پولیس کے پہنچنے سے قبل دونوں جاں بحق ہوچکے تھے۔پولیس نے لاشوں کو قبضہ میں لیکر پوسٹمارٹم کے بعد ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیاہے۔
Mbdin News Mandi bahauddin
------------------------------------------------

Mbdin News | Mandi Bahauddin News | Malakwal News | Malikwal News | Phalia News | Rasool News | Rasul News | Bosal | Mandi Baha ud Din News |
0 Comments